پاکستان: کورونا سے 88 اموات، 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

Pakistan Corona Deaths

Pakistan Corona Deaths

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 88 افراد انتقال کر گئے اور 4 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 62238 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4007 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 88 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.43 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20177 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہو چکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 13 ہزار 855 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 11 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔