پاکستان: کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی

Pakistan Coronavirus Cases

Pakistan Coronavirus Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 102 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51528 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3070 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 102 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.95 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 2089 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 461 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ10 ہزار 141افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 11 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔