پاکستان خطرناک نہیں، سب سے زیادہ بہادر ملک ہے، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

لندن (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان سب سے خطرناک ملک نہیں بلکہ سب سے زیادہ بہادر ملک ہے اور پاکستان کی اصل رو ح جمہوریت میں ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں بے نظیر بھٹو کی زندگی پر لکھی گئی کتاب “پاکستانز وارئیر پرنسز ” کی تقریب رونمائی سے خطاب میں بلال بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اصل روح جمہوریت میں ہے پاکستان نے سلمان تاثیر، اور شہباز بھٹی جیسے بہادر پیدا کیے۔ بلال بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کو دنیا بھر میں چیلنجز لاحق ہیں مگر اس کا حل بھی جمہوریت میں ہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف جھک جانا کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نائین الیون میں امریکا پر حملہ کرنے والے ہوں یا تحریک طالبان پاکستان، داعش ہو یا لندن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ان کی تعداد بہت کم ہے، دہشت گرد اپنے ایجنڈے کونافذ کرنے کے لیے اسلام کا نام استعمال کر رہے ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔