یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

23rd March Pakistan Day

23rd March Pakistan Day

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) یوم پاکستان آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں دن کے آغاز پر 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21، توپوں کی سلامی دی گئی جب کہ یومِ پاکستان کی مناسبت سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

یومِ پاکستان پر لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار کے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان تھے، گارڈز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور گارڈ آف آنرپیش کیا جب کہ ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان نے مزار پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں بارش کے باعث 23 مارچ کی پریڈ اب 25 مارچ کو ہو گی جس میں تینوں مسلح افواج سمیت مختلف اداروں کے دستے حصہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 مارچ کی پریڈ کا وقت اور مقام وہی ہو گا جو پہلے سے طے شدہ ہے۔

25 مارچ کو یومِ پاکستان کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔