پاکستان آنے والے سفارتکاروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

Civil Aviation Authority

Civil Aviation Authority

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے سفارت کاروں اور ان کےاہل خانہ کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے پاکستان آنے پر 72 گھنٹے پہلے منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کے تحت پاکستان آمد پر سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کوریپڈانٹی جن ٹیسٹ بھی لازمی کرانا ہو گا جب کہ انہیں 72 گھنٹے پہلے منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی ہمراہ لانا ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ آر اے ٹی مثبت ہونے پر متعلقہ سفارت کار کو گھر پر قرنطینہ کرنا ہو گا۔