افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز کو حملہ پسپا بنانے اور دہشتگردوں کے خاتمے پر خراج تحسین

Karachi

Karachi

کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے حملے میں قانون نا فذ کرنے والے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور کامیابی سے دہشتگردوں کے مقابلے کو پسپا بنانے پر افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ پر حملہ ملکی معیشت پر حملہ ہے اور دہشتگرد امن کی بربادی کے ذریعے پاکستان کو معاشی کا شکار کرکے خانہ جنگی کا شکار ناکام ریاست بنانے کی سازش کررہے ہیں۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتوں سے نجات وقت کی اولین ضرورت ہے اور قوم، افواج، پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں سمیت پاکستان کے عوام دہشتگردوں کیخلاف راست اقدام کے لئے متفق ہیں اور چاہتی ہیں کہ پاکستان دشمنوں سے ملک کو مکمل نجات دلاکر پر امن و محفوظ ریاست بنایا جائے۔