محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خصوصی ہدایت پر پارٹی کا وفد آج( ہفتہ ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کریگا

تحریکِ تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خصوصی ہدایت پر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر کی قیادت میںایک وفد آج( ہفتہ ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کریگا۔

عمران خان کو محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا خصوصی پیغام ،نیک خواہشات اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جائیگااس موقعہ پر پنجاب کے صدر سید امتیاز شاہ ،ظہیر گیلانی ،رانا عبدالمجید سمیت پارٹی کے عہدے دار موجود ہونگے۔