پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کامیابی سے مکمل کرینگے،احمدی نژاد

Ahmadinejad

Ahmadinejad

کراچی(جیوڈیسک)کراچی ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کامیابی سے مکمل کریں گے،پاک ایران گیس پائپ لائن کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ آج پاکستان ،ایران اور خطے کے لیے تاریخی دن ہے۔

مستقل مزاجی اور عزم سے منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان زرعی شعبے میں ایران سے تعاون کررہا ہے، جبکہ ایران پاکستان بجلی بھی فراہم کرے گا ،ہم نے مل جل کراپنے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے اور علاقائی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے،پائپ لائن منصوبہ دونوں ملکوں کو مزید قریب لائے گا، منصوبے کو پاکستان کے شمال تک توسیع دی جاسکتی ہے۔