پاکستان مسلم لیگ(ن) جب بھی حکومت میں آئی ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کرتی رہی ہے، سید غوث علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء ریٹائرڈ جسٹس سید غوث علی شاہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود سے اُن کی رہائش گاہ عظیم پورہ شاہ فیصل کالونی میں اُن کے چچا کے انتقال پر تعزیت کی اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سید غوث علی شاہ نے کہاکہ جمہوریت نے ہمیشہ قربانی مانگی ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کبھی بھی ملک و قوم اور جمہوریت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹی مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے آمریت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر سازشانہ ذہنوں کا مقابلہ کیا انہوں نے کہاکہ سندھ کی دھرتی پاکستان کی ماں ہے

اس کے بیٹوں کے ہوتے ہوئے کوئی سندھ دھرتی کے ٹکڑے نہیں کرسکتا سید غوث علی شاہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) جب بھی اقتدار میں آئی اسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور ہم اپنے ارادوں ملکی معیشت کو ترقی اور عوامی خوشحالی کے عزم کے ساتھ ان چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے سرخرو ہوئے ہیں انہوں نے ملک میں موجودہ مصنوعی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ سازش کے ذریعے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے سفر روکنے والوں کو عوامی قوت کے ذریعے مقابلہ کیا جائے گا سید غوث علی شاہ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نوازشریف کی کی قیادت میں پہلے بھی متحد تھی آج بھی ہے اور آئندہ بھی متحد رہ کر ترقی اور خدمت کا سفر جاری رکھتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ،آئی ڈی پیز کو باوقار طریقے سے اُن کے گھروں میں واپسی اور سیلاب سے متاثرہ ایک ایک فرد کو آباد کیا جائیگا انہوں نے کارکنان کو یقین دلا یا کہ قیادت کو سندھ کے کارکنان میں پائی جانے والی محرمیوں کا احساس ہے

انشا اللہ بہت جلد سندھ کے کارکنان کو منظم کرکے مسلم لیگ(ن) کو سندھ میں فعال بنایا جائیگااس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود ،ان کے والد انور محسود ،دیگر رہنماء اصغر محسود ،فضل محسود ،رانا احسان ،لالہ میر حسن ،اسرار مشوانی ،حاجی چن زیب،اسلم بھٹہ ،رمضان گجر،جاوید بٹ ،چوہدری بشیر،محبوب الہی ،چوہدری طاہر،خالد باجوہ،احسن ورک،جہانگیراحمد ،افتخار علی،ملک غلام رسول،نصراللہ بلوچ،سکندر مگسی،ملک یحی ٰ ،ملک خالد اور سینکڑوں کارکنان موجود تھے آخر میں سید غوث علی شاہ نے ملک میں سیاسی استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔

Karachi News

Karachi News