پاکستان مسلم لیگ ق نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

PMLQ

PMLQ

پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کردیا ہے ہے۔ جس میں دہشت گردی اور شدت پسندی کو ختم کرنے، توانائی کے بحران پر قابو پانے کے علاوہ اقلیتوں کے تحفظ اور غربت کم کرنے لئے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے لاہور میں پارٹی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منشور کے سرورق پر صرف قائداعظم، علامہ اقبال اور محترمہ فاطمہ کی تصوریں لگائی گئیں ہیں۔ اس موقعے پر پارٹی کے مرکزی رہنما ایس ایم طفر نے منشور کے نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ،ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو دہشت گردی اور شدت پسندی پر قابو پانے کے لئے جامع پالیسی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا منشور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے تعلیم سب کو مہیا کی جائے گی۔ اقلیتوں کے تحفظ کے لئے قومی اسمبلی میں بل لایا جائے گی، بہتر انتظامی امور کے ذریعے توانائی کے بحران پر قابو پایا جائے گا۔

اس موقعے پر ق لیگ کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین نے کہا کہ منشور میں پارلیمنٹ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے اور حکومتی اداوں کی گورننس بہتر کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی ایسی بنائی جائے گی جس سے خطے میں امن ہو۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور فنون لطیفہ کے لوگون کے لئے گروپ انشورنس متعارف کرانے کی بھی تجویز ہے۔