پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی این اے 250 سے مسترد

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

ایبٹ آباد(جیوڈیسک)سابق صدر پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی این اے 250 سے مستردکردیے گئے ہیں۔پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی ججز کو غیر فعال کرنے پر ان کے خلاف لگائے گئے اعتراض کے سبب مسترد کیا گیاہے جبکہ این اے 32 چترال سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

این اے اکیاون راولپنڈی سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات پر اعتراضات کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ پرویز مشرف این اے اڑتالیس اسلام آباد پر اعتراضات کا جواب بھی آج دیں گے۔ حلقہ این اے ایک سو اکیاون ملتان پر سکندر حیات بوسن اور عبدالقادر گیلانی کی قسمت کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ۔ راجن پور کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر شہباز شریف کے کاغذات منظور ہو گئے ہیں۔

لیکن این اے انتیس اور پی پی ایک سو انسٹھ کا فیصلہ آج ہوگا۔عمران خان کے حلقہ این اے ایک سو بائیس لاہور اور را ولپنڈی این اے چھپن سے کاغذات منظور ہو گئے ہیں۔ راولپنڈی کے حلقہ این اے چھپن سے شیخ رشید احمد، عمران خان کے راستے سے ہٹ گئے ہیں لیکن یہاں سے ن لیگ کے حنیف عباسی کے کاغذات منظور ہو گئے ہیں۔

این اے اڑسٹھ سرگودھا سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ این اے دو سو اٹھارہ مٹیاری پرپیپلزپارٹی کے رہنما امین فہیم کی راہ میں این آئی سی ایل سمیت دیگر الزامات بن نہ سکیرکاوٹ اوران کے کاغذات منظور ہو گئے۔

این اے بیاسی فیصل آباد سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم اور این اے اٹھارہ ایبٹ آباد سے بابا حیدر زمان کے کاغذات درست قرار پائے۔ لاڑکانہ این اے دو سو سات سے فریال تالپور اور خیرپورپی ایس انتیس سے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔