پاکستان کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دیں گے،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے راستے میں کپتان کھڑا ہے، بلے سے شیر کو خوب مار پڑے گی، صدر زرداری کے ساتھ مولانا فضل الرحمن کی وکٹ بھی گرنے والی ہے۔ پاکستان کوکسی کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے۔ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا۔

میاں نواز شریف پانچ باریوں میں کچھ نہیں کر سکے چھٹی باری نہیں آئیگی کیونکہ نواز شریف کے راستے میں کپتان کھڑا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمن نے انہیں یہودیوں کا ایجنٹ بنا دیا، صدر زرداری کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کی وکٹ بھی گرنے والی ہے۔

تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کسی کارکن پرکرپشن کاداغ نہیں۔ تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ شریف خاندان انہیں اکیلا چھوڑ کر سعودی عرب چلا گیا۔ ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پنڈال عمران خان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔