کرم ایجنسی دھماکا : جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی

Kurram Agency

Kurram Agency

کرم ایجنسی(دنیا نیوز)کرم ایجنسی میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کے جلسے میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی۔این اے اڑتیس مخزانی میں جے یو آئی کے امیدوار منیر اورکزئی کے انتخابی جلسے میں گزشتہ روز زور دار دھماکا ہوا۔

زخمی افراد کو فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ چھ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال ریفر کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔کرم ایجنسی میں دھماکے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔