پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جن میں چار کروڑ گجر بھی ہیں۔ انجینئر افتخار چودھری

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے گزشتہ روز اسلام آباد پریس کلب کے باہر گجرز یوتھ فورم پاکستان کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جن میں چار کروڑ گجر بھی ہیں۔انجینئر افتخار چودھری جو پاک کشمیر گجرز فورم کے چیئر مین بھی ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں کنٹرول لائن کے پار گجروں سے مخطاب ہو کر کہا کہ ہتھیار اٹھا لیں اور بھارتی غاصب فوج کو نشانے پر لیں۔انتہا پسند ہندو مزمت سے نہیں مرمت سے مانے گا۔انجینئر افتخار چودھری نے پاکستان بھر سے آئے ہوئے گجر عمائدین کی اس کاوش کو سراہا۔کہ گجر قوم وہ واحد قوم ہے جس نے کشمیری بھائیوں کی حمائت میں جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دلیرانہ مو ء قف اختیار کر کے اقوام عالم میں پاکستان کا سر بلند کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے پاکستانی گجروںکی جانب سے کشمیری جوڑے منیر زاہد اور سفورہ زاہد کو پھولوں کا دستہ پیش کیا۔یاد رہے یہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کی یہ سب سے بڑی ریلی اور جلسہ تھا جس کا اہتمام طارق چودھری،طارق دلدار،افتخار برسہ،لیاقت پوسوال،وقار گجر شاہدرہ،نثار نون پنگالی نے چودھری عبدالحمید کی قیادت میں کیا تھا پاکستان بھر سے گجر نمائیندوں ی بڑی تعداد نے شرکت کر کے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیا۔تقریب کا وہ دل چسپ مرحلہ بھی قابل دیدنی جب ہلکے پھلکے نعروں کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ رہنما نے بڑی دبنگ آواز میں مودی ہٹلر کے خلاف نعرے لگائے۔

مارگلہ کی پہاڑی کے دامن میں واقع اسلام آباد پریس کلب کے باہر کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الاللہ کے نعرے گونجتے رہے۔ریلی میں مالا کنڈ ڈویزن سے ملک رضا خان ڈاکٹر شفیق چیچی کی قیادت میں بڑا جلوس آیا پنڈی سے ناسف گورو گجر نے ایک بڑی ریلی لے کر شرکت کی۔ریلی سے سردار یوسف،ملک ابرار و دیگر گجر زعماء نے خطاب کیا۔