پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والوں کو اب پتہ چلے گا کہ توانائی کا بحران کس حد تک سنگین ہے : علامہ یوسف اعوان

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کر نے والوں کو اب پتہ چلے گا کہ توانائی کا بحران کس حد تک سنگین ہے اسی لئے کبھی ایک سال میں لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے دعویٰ کئے جا رہے ہیں۔

کبھی تین سال مگر اب تو وقت ہی فیصلہ کر ئے گا کہ مسائل کو حل کس طرح کیا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ دو مر تبہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کو عوام نے مینڈیٹ اس سے پہلے بھی دیا تھا مگر تب بھی عوامی مسائل حل نہیں کئے جا سکے تھے اور عوام تب بھی ما یوس ہوئے تھے۔

اب بھی بھر پور اُمید ہے کہ شیر صرف پنجرئے کے اندر سے ہی دہاڑیںمارینگے کیو نکہ مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈ یٹ کو تسلیم کر تے ہوئے ساتھ لیکر چلنے سے حل نکلے گا نہ کہ خود ہی اقتدار میں رہ مسائل کو حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کے فیصلہ کو تسلیم کیا ہے۔

کیو نکہ سیاست دانوں نے عوام کو گمراہ کر کے ووٹ لئے ہیں اب پتہ چلے گا کہ مسلم لیگ ( ن) کس حد تک عوام سے کئے ہوئے وعدئوں کو پورا کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںاب بھی متحد اور یکجان ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے نگے۔