میاں برادران ماضی کی طرح پھر سیاسی جلسوں میں عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکر رہے ہیں : ثمینہ خاور حیات

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے کہاہے کہ میاں برادران ماضی کی طرح پھر سیاسی جلسوں میں عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکر رہے ہیں لودشیڈنگ کا چھ ماہ میں خاتمہ کرنے والے اب عوام کو کہہ رہے ہیں۔

حکومت سنبھالتے ہی لوڈشیڈنگ کو ختم نہیں کیا جا سکتا خزانہ خالی ہے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی وہ تمام باتوں کو یکسر نظر انداز کر کے عوام سے کہہ رہے ہیں بجلی کا بحران آسانی سے ختم نہیں ہو سکتا۔ مسلم لیگ ق کے ترقیاتی کاموں پر ناموں کی تختیاں لگا کر سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔

مسلم لیگ ن کو عوام کے لئے اقدامات کرنے پڑیں گے ورنہ عوام وہی حال ان کا کریں گے جن کا وہ منجے ہوئے سیاست دانوں کا کر چکے ہیں اب عوام کو زیادہ دیر دھوکہ نہیں دیا جا سکتا عوام باشعور ہو گئے ہیں وہ ق لیگ کے دور کے ترقیاتی کاموں کو سمجھتے ہیں اب مسلم لیگ ن کو اس سے بھر کر کچھ کرنا ہو گا۔