پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان کو صدر پاکستان آصف علی زرداری کا ٹیلی فون خیریت دریافت کی

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یوسف اعوان کو صدر پاکستان آصف علی زرداری کا ٹیلی فون خیر یت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دُعا کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن اسلامی نظر یاتی کونسل پیر علامہ یو سف اعوان کو صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اُن کی طبعیت کی خرابی کے باعث خیریت دریافت کر نے کے لئے فون کیا۔

جلد صحت یابی کے لئے دُعا کی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اُن کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں اور وہ کسی صورت اُن کی خدمات کو نہیں بھول سکتے انہوں نے علامہ یوسف اعوان کی پیپلز پارٹی کے ساتھ وفاداری اور خدمات کو بھی سراہا علامہ یوسف اعوان نے صدر پاکستان کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو کہ وکرز کی قدر کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میرے لئے میرے گھر کی طرح ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔