دال روٹی غریب کی پہنچ سے باہر کرنے والے اسحاق ڈار کو اپنے مزار پر دیکھ کر داتا علی ہجویری کی روح تڑپ گئی ہو گی ، سینیٹر کا مل علی آغا

لاہور : ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ دال روٹی غریب کی پہنچ سے باہر کرنے والے اسحاق ڈار کو اپنے مزار پر دیکھ کر داتا علی ہجویری کی روح تڑپ گئی ہو گی، انہوں نے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور داتا گنج بخش کے دستر خوان پر ہزاروں بے سہارا افراد مفت دال روٹی کھاتے ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے لاتعداد اعلانیہ اور غیر اعلانیہ ٹیکسز کے ذریعے داتا علی ہجویری کے لنگر کو بھی محدودکرنے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملکی تاریخ کا مہنگا ترین رمضان گزاریں گے جس کے ذمہ دار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہیں۔