حکومت کو ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینی چاہیے جو تمام حاصل کئے گئے قرضہ جات کا جائزہ لے کر قوم کو آگاہ کرے، قاضی احمد سعید

لاہور : پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت کو ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینی چاہیے جو تمام حاصل کئے گئے قرضہ جات کا جائزہ لے کر قوم کو آگاہ کرے تاکہ قوم اس معاملے میں با خبر رکھا جائے اس سے عوام کو پتا چلے گا کہ کس دور میں کتنا قرضہ لیا اور کہاں خرچ کیا گیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 14 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑے تھے پیپلز پارٹی پر خزانہ خالی چھوڑنے کا الزام بے بنیاد ہے، انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں مہنگائی کے سیلاب کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت موثر اقدامات کرے تاکہ اس مقدس مہینے میں پنجاب کے عوام ریلیف مل سکے۔