پاکستانی چاول کی برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری

Rice

Rice

اسلام آباد(جیوڈیسک)ملک کے دوسرے بڑے ایکسپورٹ سیکٹر چاول کی برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں ایکسپورٹ سات فیصد کم ہو گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر مالیت کے چاول برآمد کئے گئے۔

پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں چاول کی ایکسپورٹ ایک ارب تہتر کروڑ ڈالر تھی۔ دس ماہ میں برآمد کئے گئے چاولوں کی مقدار اٹھائیس لاکھ پچانوے ہزار میٹرک ٹن رہی۔