پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کا شہداء پولیس کو خراج عقیدت

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اشتراک سے “آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز(آج)18اپریل2019ء بروز جمعرات 9بجے شب سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر ہوگا ،پروقار افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان ریلوے کی اسپورٹس آفیسر SSPشہلا قریشی کریں گی۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کراچی کے 2معروف باسکٹ بال ٹیموں عثمان باسکٹ بال کلب اور آرام باغ باسکٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائیگا ۔ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان نے کہاہے کہ ٹورنامنٹ میں شہر کراچی کی6معروف باسکٹ بال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں سنگ لیگ کی بنیاد پر تمام مقابلے ہونگے 6ٹیموں کو 2گروپوں میں تشکیل دیا گیا ہے۔

جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر