پیرمحل کی خبریں 17/4/2019

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) بارش سے بچنے کے لیے چھپر ہوٹل کے نیچے پناہ لیے ہوئے موٹرسائیکل سوار چھت گرنے سے موقع پر جاں بحق دو خواتین شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر771گ ب کا رہائشی نواز ولد اللہ بخش قوم ماچھی ہمراہ خواتین نورین بی بی زوجہ رمضان ، مصباح بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہیڈ سندھنائی پر اپنے چک آرہے تھے کہ تیز بارش کے باعث ہیڈسندھنائی پر موجود ہوٹل میں بارش سے بچنے کے لیے کھڑے ہوگئے تیز بارش کے باعث چھت ان کے اوپر آگری جس سے نوا ز ولد اللہ بخش موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ رین بی بی زوجہ رمضان ، مصباح بی بی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امدا د دی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) سول ہسپتال پیرمحل میں تبدیلی سرکار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جدید دور میں بھی محکمہ صحت کو نہ بدلا جا سکا سول ہسپتال ایمرجنسی میں موبائل فون کی ٹارچ میں علاج نے پتھر کے دور کی یاد تازہ کر دی پیرمحل کے سول ہسپتال میں عملہ نے کمال کرتے ہوئے بجلی بند ہونے کی صورت جنریٹر چلانے کی زحمت بھی گوارہ نہ کی عملہ نے ہسپتال کی ایمرجنسی میں موبائل فون کی ٹارچ میں مریضوں کا علاج شروع کر دیا جبکہ مریضوں کا ریکارڈ تک موبائل فون کی روشنی میں درج کیا جاتا رہا ڈسپنسر موبائل فون کی ٹارچ میں پہلے میڈیسن تلاش کرتا ہے انجیکشن بھرتا ہے اور ایمرجنسی کے باہر پڑے مریض کو اندھیرے میں منہ میں موبائل فون دبائے انجیکشن لگا دیتا ہے جبکہ دوسری طرف اندھرے کی وجہ سے ہسپتال بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ ہسپتال میں لاکھوں روپے مالیت کا ہیوی جنریٹر موجود ہے مگر فنڈ کی کمی کی وجہ سے جنریٹر کے لیے پٹرول نہ ہونے کے باعث ہسپتال کی ایمرجنسی کا عملہ مجبوری میں موبائل فون کی لائٹس میں ایمرجنسی اٹینڈ کرنے پر مجبور ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) واپڈااو رسوئی گیس کی بیک وقت رات کے وقت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہری سراپا احتجاج تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں کسی بھی قسم کی انڈسٹری نہ ہونے کے باوجود محکمہ واپڈا اور سوئی گیس محکمہ کی طرف سے رات کے وقت غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہیں مرد خواتین بچے بوڑھے بجلی اور گیس کی رات کے وقت بند ش سے راتیں جاگ کر گذارنے پرمجبور ہے محکمہ سوئی گیس کے ملازمین جان بوجھ کر را ت کے ساڑھے نوبجے گیس کا مین وال بندکرکے رفوچکر ہوجاتے ہیں جبکہ صبح پانچ بجے گیس چھوڑی جاتی ہے مچھر مکھی اور گرمی کے باعث مکین دوہرے عذاب میں مبتلا ہے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے حکومت کے خلاف سازش کرنے والے محکمہ سوئی گیس اور واپڈا ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی ضلع بھر کے فرنٹ ڈیسک ملازمان،کمپیوٹر آپریٹرزاور محرران کے ساتھ میٹنگ تمام تھانہ جات کے مکمل ریکارڈ کی آن لائن تکمیل کو یقینی بنایا جائے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں DPOآفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کے فرنٹ ڈیسک ملازمان،کمپیوٹر آپریٹرزاور محرران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ضلع بھر کی مجموعی کارکرگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ہونے والے ہینئس کرائمز کے جائے وقوعہ کی تصاویر درست طور پرکرائم میپنگ سسٹم میں اپ لوڈ کی جائیں اور تمام تھانہ جات کے مکمل ریکارڈ کی آن لائن تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔فرنٹ ڈیسک پر آنے والی تمام درخواستیں میرٹ پر یکسو کی جائیںاور برآمد ہونے والے مال کی مکمل اور درست تکمیل جلد از جلد آن لائن کی جائے۔ مثل مقدمہ جات کے چالان آن لائن سسٹم میںاپ لوڈ کر کے بر وقت عدالت میں جمع کروائے جائیںتا کہ انہیں آن لائن سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے۔لوکل اینڈ سپیشل لاء اور دیگر کاروائی کے مقدمات کی 5یوم کے اندر آن لائن تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور گرفتار ملزمان کے شناختی کارڈآن لائن سسٹم میں درج کیے جائیںتاکہ آئندہ کسی بھی جرم میں ملوث ہونے پر آسانی سے ٹریس کیا جا سکے