پاکستان سے تعلق امریکا کی قومی سلامتی کے لئے انتہائی اہم ہے، امریکا

J. kearney

J. kearney

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی اہم اور امریکا کی قومی سلامتی کے مفاد میں ہیں۔ پاکستان کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

وائٹ ہاس کے ترجمان جے کارنی نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ذرائع بریفنگ میں کہا کہ پاکستان سے تعلق امریکا کی قومی سلامتی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پیچیدہ ہیں لیکن بہت اہم ہیں۔

جان کیری دورہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں اور پاکستان کی ترقی جیسے معاملات پر پاکستانی قیادت سے بات کریں گے۔ پاکستان خود دہشت گردی کی بڑے بڑے واقعات کا نشانہ بنتا رہا ہے۔