پاکستانی شہریوں پر بھارتی فوج فائرنگ قابل مذمت ہے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

سیالکوٹ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور وہاں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور امدادی چیک تقسیم کئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پرامن پاکستانی شہریوں پر بھارتی فوج فائرنگ قابل مذمت ہے۔ ہمارے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ بھارت کے خلاف پاکستانی عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔