پاکپتن : دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (جیوڈیسک) پاکپتن میں دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور راہگیر عورت اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پاکپتن کے چک 6 کے ب میں چوہدراہٹ کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو افراد ہلاک جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدراہٹ کا تنازع سرور گروپ اور اسلم گروپ کے درمیان تھا جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ 6 افراد کے خلاف درج کرلیا۔ جاں بحق افراد کی میتیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئیں۔