فلسطین اور اسرائیل میں براہِ راست مذاکرات کا دوسرا مرحلہ

Gaza

Gaza

غزہ (جیوڈیسک) فلسطین اور اسرائیل میں براہِ راست مذاکرات کے دوسرے دور کاآج آغاز ہورہا ہے۔ اس سے قبل آج صبح سویرے اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے۔

کہ اس کی فضائیہ نے غزہ کے علاقے سے راکٹ فائر کئے جانے کے جواب میں ان دو مقامات کو نشانہ بنایا جہاں سے راکٹ فائر کئے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اِن دونوں مقامات کو تباہ کر دیا گیا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔