فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے مظالم کے خلاف مظاہرہ

Palestinian Prisoners

Palestinian Prisoners

رملہ(جیوڈیسک)اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر مظالم کے بارے میں دنیا میں آگاہی پھیلانے کے لئے درجنوں فلسطینیوں نے رملہ میں اسرائیل کے اوفر فوجی کیمپ کے باہر مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے نماز جمعہ بھی کیمپ کے باہر ادا کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اسرائیلی فوجیوں نے آنسو گیس استعمال کی اور ربڑ کی گولیاں برسائیں، جواب میں مظاہرین نے پتھرا کیا اسرائیلی جیلوں میں چار ہزار آٹھ سو فلسطینی قید ہیں۔