پاناما اسکینڈل میں کسی عام آدمی کا نام نہیں، سراج الحق

 Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما اسکینڈل میں کسی عام آدمی کا نام نہیں، صرف ان کے نام ہیں جنہوں نے اس ملک پر حکمرانی کی، اگر عدالت نے بڑے سیاست دان کو سزا دی تو ملک میں کرپشن کے دروازے بند ہو جائیں گے۔

منصورہ لاہور میں کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں بلا تفریق سب کا احتساب چاہتے ہیں، حکمران احتساب سے کیوں ڈرتے ہیں؟ احتساب تو آئینہ ہے اور آئینہ توڑنے سے بہتر ہے چہرے کی گندگی صاف کریں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت اندھیر نگری اور چوپٹ راج کا سا نظام ہے، ایک خاندان کی سیکورٹی پر ایک سال میں سات ارب سے زائد خرچ کیے گیے، ان لوگوں سے خیر اور امیدیں رکھنا خود کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت سے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کریں گے۔