سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دائر

Rana Shamim

Rana Shamim

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ کے وکیل رائے محمد کھرل نے درخواست دائر کی اس کے علاوہ رائے نواز کھرل نے رانا شمیم توہین عدالت کیس میں پارٹی بننے کی بھی درخواست دائر کر دی ہے۔

دو الگ الگ درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ رانا شمیم مسلم لیگ (ن) سندھ کے عہدیدار رہے،ن لیگ نے برسر اقتدار آنے ہی رانا شمیم کو بطور چیف جج گلگت بلتستان تعینات کیا،خدشہ ہے کہ رانا شمیم دوبارہ بیرون ملک فرار نہ ہو جائیں، استدعا ہے کہ عدالت فریقین کو رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔