جن کے والدین کے شناختی کارڈ نہیں بنے نادارا ان کیلئے قوانین بنائے۔ فاروق احمد خان

مصطفی آباد/للیانی : جن کے والدین کے شناختی کارڈ نہیں بنے نادارا ان کیلئے قوانین بنائے، ایسے افراد جن کے والدین کے شناختی کارڈ نہیں بنے ان کو اپنے بچوں کی جمن پرچیاں اور شناختی کارڈ بنوانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری نظر میں ایسے کئی گرانے موجود ہیں جن کے والدین نے شناختی کارڈ نہیں بنوائے تھے اب ان کو اپنے بچوں کی جمن پرچیاں اور اپنے شناختی کارڈ بنوانے کیلئے قانونی پاچیدگیوں کا سامنا ہے، ایسے افراد کے لئے حکومت اور نادرا قانون سازی کرے۔

پہلے دور میں شناختی کارڈ کی اتنی اہمیت نہ تھی جس کی وجہ سے ان پڑھ افراد شناختی کارڈ کو ترجیح نہیں دیتے تھے اب جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ہر چیز کمپیوٹریز ہونے کی وجہ سے کوئی بھی شہری شناختی کارڈ کے بغیر اپنے روز مرہ کام انجام نہیں دے سکتا، حکومت اور نادارا انتظامیہ مل کر ایسے افراد کیلئے قانون بنائے تا کہ وہ بھی پاکستان شہری بن کر اپنی ضروریات پوری کر سکیں اگر ایسے افراد کیلئے قانون نہ بنایا گیا تو ان کی آنے والی نسلیں ان پڑھ ہو گی اور وہ جدید پاکستان میں رہ کر بھی پتھر کے زمانے کے تصور کئے جائیں گے۔