پیرس : سیاحتی مقام ایفل ٹاور ملازمین کی ہڑتال کے باعث بند

Paris

Paris

پیرس (جیوڈیسک) دنیا کے مشہور سیاحتی مقام ایفل ٹاور کو ملازمین کی ہڑتال کے باعث بند کر دیا گیا، دنیا بھرسے آنے والے سیاح پریشان ہو گئے۔ ایفل ٹاور پر کام کرنے والے ملازمین ایک عرصہ سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن فرانسیسی حکومت کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔

مجبورا انہیں اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال کا سہارا لینا پڑا۔ملازمین کی ہڑتال کے باعث ایفل ٹاور کو بند کر دیا گیا ہے۔دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد اس غیر متوقع ہڑتال پر خاصی پریشان ہے۔ ایفل ٹاور کو دیکھنے کیلئے روزانہ دنیا بھر سے پچیس ہزار کے قریب سیاح پیرس کا رخ کرتے ہیں۔