ترکی : پولیس کا مظاہرین پر واٹر گن اور آنسو گیس کا استعمال

Turkey

Turkey

ترکی (جیوڈیسک) انقرہ ترکی میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر واٹر گن اور آنسو گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ترکی کا دارالحکومت انقرہ ان چند شہروں میں شامل ہے۔

جہاں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرے کے شرکا کے خلاف آنسو گیس اور واٹر کیننز استعمال کئے گئے ہیں۔ انقرہ میں واقع امریکا کے سفارت خانے کی جانب جانے والی سڑک پر کشیدگی برقرار ہے،دوسری جانب استنبول اور دیگر بڑے شہروں میں خاموش مظاہرے جاری ہیں۔