پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیراعظم سیکریٹریٹ سمیت متعدد نادہندہ سرکاری اداروں کے گیس کنکشن منقطع

Parliament House

Parliament House

لاہور (جیوڈیسک) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے واجبات کی عدم ادائیگی پر وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد، پارلیمنٹ لاجز اور وفاقی شرعی عدالت سمیت کئی سرکاری اداروں کے گیس کنکشن کاٹ دیئے۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ 47 لاکھ روپے، پارلیمنٹ ہاؤس 13 لاکھ روپے، پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد 7 لاکھ 70 ہزار روپے۔

وفاقی شرعی عدالت 2 لاکھ 24 ہزار روپے اور گورنر ہاؤس مری ایک لاکھ 88 ہزار روپے کا نادہندہ ہے، نادہندہ اداروں کو واجبات کی ادائیگی کے لئے کئی مرتبہ نوٹس جاری کئے گئے تاہم ادائیگی نہ ہونے پر یہ اقدام اٹھایا گیا ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سرکاری حکام کو بجلی اور گیس کے واجبات کی وصولی کے لئے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور صارفین کے خلاف بلا امتیاز اقدامات کا حکم دے رکھا ہے۔