جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ گوہر اور شیخ عتیق الرحمن کا امدادی کیمپ کا دورہ

سیالکوٹ : نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ گوہر نے امیر ضلع شیخ عتیق الرحمن کے ہمراہ جماعت اسلامی سیالکوٹ کی طرف سے لگائے جانے والے امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔ڈاکٹر عبید اللہ گوہر نے ملک میں سیلاب کی صورتحال اور حکومتی عدم دلچسپی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو سیلاب کی بے رحم لہروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر اقبال اور اسکے گردونواح کے دیہات سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ماداد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے امدادی کیمپ اور جماعت اسلامی و الخدمت فائونڈیشن کی ٹیم کو سیلاب کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ امیر ضلع شیخ عتیق الرحمٰن نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لئے امدادی فنڈ بھی قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب میں گھیرے اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لئے دل کھول کر عطیات دیں۔