جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے وفا قی حکو مت سے مطالبہ کیا

اسلام آباد : جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے وفاقی حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں سٹی گو رنمنٹ کے قیام کے حو الے سے جلد از جلد قانون سازی کے عمل کو حتمی شکل دے۔ اسلام آباد میٹرو پولیٹن کار پو ریشن مئیر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست عوام کے ووٹوں سے کیا جا ئے تاکہ وہ اپنی جگہ بااختیار ہو۔ اسلام آباد میں کم از کم پچاس یونین کونسلز ہوں جو کہ عوام کے مسائل سے مکمل طو ر پر آگاہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کے ناظمین سر کل کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان ،ملک عبدالعزیز، خالد فارو ق،ہماء ایوب اور دیگر رہنماء نے بھی خطاب کیا۔ میاں محمد اسلم نے کہا میں بلدیاتی انتخا بات کے حو الے سے جو قانون سازی کی جا رہی ہے اس میں اسلام آباد کی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کو ضرور شامل کیا جا ئے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد انتہائی ناگزیر ہے ماضی میں ملک بھر میں بلدیا تی الیکشن ہو ئے مگر اسلام آباد کے شہریوں کو اپنے نمائندوں کے انتخاب سے محروم رکھا گیا۔

جس کے باعث دیہی اور شہری عوام مسائل کا شکار رہے ۔میاں محمد اسلم نے کہا ہم مو جو دہ حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے اسلام آباد میں یونین کونسلیں تشکیل دی جائیں جن کے ذریعے پوری منتخب ٹیم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل کرسکے اور اسلام آباد کی عوام کو کرپٹ بیو رو کر یسی کے جبڑوں سے نکالا جا سکے۔