سیاسی جماعتوں پر حملے ،نگران صوبائی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

M House

M House

پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں اے این پی کے جلسے پر خودکش حملے کے بعد نگران صوبائی حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات مسرت قدیم کے مطابق نگران حکومت نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سیاسی رہنماوں کی جانب سے سیکیورٹی پر تحفظات ظاہر کرنے کے بعد آج سی ایم ہاوس میں تمام سیاسی رہنماوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں موجودہ صورتحال،انتخابات اورامیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے بھی الیکشن کمیشن کو امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے خط لکھا ہے اور اس سلسلے میں آج سیاسی رہنماوں سے مشاورت کے بعد جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔