سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ، گرینڈ اپوزیشن ضرور بنے گی : شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلیوں سے ملکی وقار مجروح ہوا ، گرینڈ اپوزیشن ضرور بنے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سابق دور حکومت میں کھپے کھپے کی آوازیں آتی تھیں۔

نئے دور میں ٹھپے ٹھپے کا شور سنائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر کا امکان ہے ، نیلم جہلم پراجیکٹ کی تاخیر بھی توانائی بحران میں اضافے کا باعث بنے گی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گرینڈ اپوزیشن کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔