مسلم لیگ ن کی بجلی کمپنیوں کو حکومتی بانڈز جاری کرنے کی تجویز

Proposed

Proposed

لاہور (جیوڈیسک) لاہورمسلم لیگ ن نے نجی پاورکمپنیوں کو ادائیگی کا نیا طریقہ کار وضع کرلیا ہے جسکے تحت آئی پی پیز کو اسٹیٹ بینک کی گارنٹی سے حکومتی بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کو جاری کیے جانے والے بانڈز 6 ماہ بعد کیش کرائے جائیں گے، اس دوران سرکاری اداروں سے واجبات وصول کئے جائینگے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی بانڈز جاری ہونے سے لوڈ شیڈنگ میں 40 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاورپلانٹس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے علاوہ بند پاورہاوسز کو کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، پنجاب میں نہروں پر چھوٹے بجلی پلانٹ لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔