لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کرنا ہو گا ، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

نامزد وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے دن رات ایک کرنا ہو گا۔ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستان روانگی کے موقع پر گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

جس میں لوڈ شیڈنگ سرفہرست ہے۔ کوئی سیاسی جماعت اکیلے حل نہیں کر سکتی۔ اس سے پہلے لندن میں برطانوی کمپنیوں کے نمائندوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔