جماعت اسلامی کے وفد کی عمران خان سے ملاقات

Imran Khan

Imran Khan

لاہور(جیوڈیسک)جماعت اسلامی کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں خیبر پختونخواہ میں حکومت سازی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سراج الحق کہتے ہیں کہ طالبان کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے امریکی جنگ سے نکلنا ہوگا۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے نامزد سینئیر وزیر سراج الحق نے وفد کے ہمراہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی بعد ازاں ذرایع سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا۔

امن کے قیام کیلئے طالبان سے بات چیت ضروری ہے۔ ان کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے امریکی جنگ سے باہر نکلنا ضروری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے سے افواج نکالنا چاہتا ہے اس کیلئے اسے محفوظ راستہ دینا چاہیے۔