مریض و معالج کے درمیان بروقت تعلق اورارزاں وموثرعلاج کیلئے کوشاں ہیں ڈاکٹرانیتا

کراچی : صحت کے شعبے میں ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری کا کردار و خدمات مثالی ہیں اوراب ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی ہدایت پر ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری کی انتظامیہ نے اپنی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے عوام الناس کو امراض کی علامات ‘ بروقت تشخیض ‘ درست و کم خرچ علاج کے حوالے سے شعور و آگہی کی فراہمی کیلئے مختلف امراض کے حوالے سے سیمینارزمنعقد کرانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

جو انتہائی کامیابی سے اپنا سفر طے کررہا ہے اور عوام الناس کو بروقت علاج کی اہمیت سے روشناس کرانے کے ساتھ درست تشخیص اور بہتر علاج کے حوالے سے بھی شعور کی فراہمی کے ذریعے عوام کی معاون کا کردار ادا کررہا ہے ۔یہ بات ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری ابولحسن اصفہانی سینٹر میں 149ویں سی ایم ای بعنوان ”آرتھو پیڈک پرابلم ” کے موقع پر فارمیسی منیجر ڈاکٹرنجم جمیل’ فارمیسی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر انیتا ویرانی’لیب ایڈمنسٹریٹر شیخ انور’ منیجر فزیو تھراپی ڈاکٹر مرزا عبیدو دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سیمینا رکے میزبان اے ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر قمر عباس رضوی مہمان خصوصی سیکریٹری فارمیسی کونسل حکومت سندھ تنویر احمد صدیقی’ اسپیشل گیسٹ سی ای او فیوما فلم فرقان طاہر صدیقی سسٹنٹ منیجر کارپوریٹ کمیو نی کیشن لکی سیمنٹ مس سمیتا افضال سیداور ڈپٹی سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ شاہجہاں سموں تھے۔

جبکہ لیاقت نیشنل اسپتال کے آرتھو پیڈک سرجن انتخاب توفیق اور ڈاؤ
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایم ایس پی ٹی ڈاکٹر محمد وہاج الدین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمر درد و ہڈی و جوڑ کے امراض کی علامات ‘ احتیاط اور علاج کے حوالے سے روشنی ڈالی۔