پٹواری نے رشوت کے عوض لاکھوں روپے مالیتی پلاٹوں کے انتقال بغیر تصدیق منتقل کر دیے

Muhammad Rafeeq Patwari

Muhammad Rafeeq Patwari

پیرمحل (نمائندہ خصوصی) قبضہ مافیا کا شریف شہریوں کے پلاٹوں پر یلغار،، پٹواری نے رشوت کے عوض لاکھوں روپے مالیتی پلاٹوں کے انتقال بغیر تصدیق منتقل کر دیے،، متاثرین کا پٹواری سمیت محکمہ مال کے خلاف شدید احتجاج ،،وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، بتایا گیا ہے کہ پیرمحل حلقہ پٹواری 319,320 گ ب نے کرپشن کی انتہا کرتے ہوئے غریبوں کے بازو سرو پر رکھوا دیے شریف شہریوں کے پڑے ہوئے پلاٹوں پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کرتے ہوئے بغیر تصدیق انتقال کر دیے۔

بااثر پٹواری نے لاکھوں روپے کے غیر ملکی نژاد ملکیتی پلاٹ سیاسی اشرباد حاصل ہونے کی وجہ سے بغیر خوف قبضہ مافیا کے حوالے کر دیے جس سے شہریوں نے پٹواری محکمہ مال کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر فیصل آباد ،ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کرپٹ پٹواری کو ضلع بدر کرنے کی فریاد کی ہے۔ (تصویر ہمراہ ہے)