پی سی بی نے 22 خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) مینز ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹ ملا تو خواتین کرکٹرز کیوں پیچھے رہتیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 22
خواتین کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا ہے، 15 فیصد معاوضے میں اضافہ بھی کیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کیٹگری اے کی 8 کھلاڑیوں میں ثنا میر، بسمہ معروف، نین عابدی، سعدیہ یوسف، ندا راشد، بتول فاطمہ، اسماویہ اقبال اور جویریہ ودود شامل ہیں۔ کیٹگری بی میں ناہیدہ خان ، قنیتا جلیل، سمیعہ صدیقی اور کیٹگری سی میں جویریہ رؤف، ثانیہ اقبال، مرینہ اقبال اور سعدیہ امین شامل ہیں۔

مشاہرہ حاصل کرنے والی کیٹیگری ڈی کی کھلاڑیوں میں ربیعہ شاہ، انعم امین، ارم جاوید، ڈیانا بیگ، کنول فرانسز،نائلہ نذیر اور فریحہ محمود شامل ہیں۔ 15 فیصد اضافے کےبعد اے کیٹگری کو 95 ہزار، بی کو 77، سی کو 63 جبکہ ڈی کیٹگری کو 27 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ بتول فاطمہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوگئی تھیں، انہیں پہلے تین ماہ کے پیسے ملیں گے۔