فرنچ اوپن: فائنل میں شراپووا اور سمونا ہیلپ مدمقابل ہوں گی

Maria Sharapova

Maria Sharapova

پیرس (جیوڈیسک) سابق چمپئن روس کی ماریہ شراپووا اب فرنچ اوپن ٹینس کے ایک اور ٹائٹل سے صرف ایک فتح کی دوری پر ہیں، فائنل میں انکا مقابلہ رومانیہ کی سمونا ہیلپ سے ہوگا۔ پیرس میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں روس کی ماریہ شراپووا کو پہلے ہی سیٹ میں کینیڈا کی یوزینی بوچارڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

لیکن دوسرا اور تیسرا سیٹ جیت کر سابق چمپئن نے فائنل میں جگہ بنائی۔ شراپووا کی جیت کا اسکور چار چھ، سات پانچ اور چھ دو رہا۔فائنل میں انکا مقابلہ رومانیہ کی سمونا ہیلپ سے ہوگا، فورتھ سیڈ نے سیمی فائنل میں جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ کو چھ دو اور سات چھ سے شکست دی۔