پینٹا گون: امریکی اور چینی وزرائے دفاع میں ملاقات

U.S., China defense ministers

U.S., China defense ministers

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل اور انکے چینی ہم منصب جنرل چانگ وان کوآن نے پینٹاگون میں دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات اور سائبر حملوں پر بات چیت کی۔ چینی وزیر دفاع جنرل چانگ جب پینٹاگون پہنچے تو چک ہیگل نے انکا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔

امریکا کی جانب سے چین پر سائبر حملوں کے الزام اور سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے چین اور ہانگ کانگ جاسوسی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کھنچا ہے۔ صدر براک اوباما اور ژی جن پنگ کی جون میں کیلیفورنیا میں ہوئی ملاقات میں بھی سائبر مسائل پر بات چیت کی گئی تھی۔