سات افراد نے فائرنگ کرکے جواں سالہ محمد الیاس کو قتل کر دیا

مصطفی آباد/للیانی:سات افراد نے فائرنگ کرکے جواں سالہ محمد الیاس کو قتل کر دیا، محمد الیاس احمد خاں کی بیٹی سے محبت کرتا تھا جس پر اسے قتل کیا گیا والد محمد اسلم کا موقف، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چھٹیانوالہ کے رہائشی احمد خاں، مسعود عرف ٹیپو، محمود، ابرار، اسرار، عامر منا وغیرہ نے فائرنگ کر کے محمد الیاس کو گزشتہ رات قتل کر دیا۔

محمد الیاس کے والد محمد اسلم کے مطابق میرا بیٹا احمد خاں کی بیٹی سے محبت کرتا تھا جس پر گزشتہ رات مذکورہ افراد نے میری جواں سالہ بیٹے کو قتل کر دیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔