لوگوں کو گولڈ سمتھ ایجنڈے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے”

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے خیبر پختونخوا کے لوگوں کو گولڈ سمتھ ایجنڈے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں معلومات تک رسائی کا بل ایک مذاق ہے۔

بل سے ریاست کے دیگر رازوں تک بھی رسائی ممکن ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی کے بل سے صوبائی اسمبلی کے قوانین، انکوائریاں، قرض نادھندگان۔

اور تفتیش تک بھی رسائی حاصل ہو جائے گی۔ اس بل کے بعد اسپیکر کے ساتھ خفیہ رکھی جانے والی معلومات بھی خفیہ نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک این جی او کے ذریعے درآمد شدہ بل کو صوبے پر مسلط کیا گیا ہے۔