لوگ ہماری نیت جانتے ہیں،گیارہ مئی کو انشااللہ سرخرو ہوں گے ،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ پاکستانی قوم میری اصل طاقت ہے،میری چھوڑو پاکستان کی فکر کرو،انھوں نے پارٹی رہنمائوں سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ہمت کرو گیارہ مئی کے معرکے میں سرخرو ہوں گے ۔انھوں نے کہا کہ لوگ ہماری نیت جانتے ہیں۔

انشااللہ سرخرو ہوں گے ۔انھوں نے پارٹی رہنمائوں سے انتخابی مہم تیز کرنے پر زور دیا۔عمران خان کی حالت بہتر ہونے لگی ہے، ڈاکٹروں نے آئی سی یو سے کمرہ نمبر 119 میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔دنیا بھر میں مداح جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور میں شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹروں نے ان کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے،تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد گزشتہ رات سے اب تک ہسپتال کے باہر موجود ہے۔شوکت خانم ہسپتال اور پاک فوج کے 2 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم عمران خان کا علاج کر رہی ہے۔