عوام کو باشعور اور صحت مند بنانے کیلئے حکومت صحت و تعلیم کے شعبوں انقلابی اقدامات اُٹھا رہی ہے، رائوناصر

لاہور: پاکستان کو اس وقت بہت سے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن میں توانائی بحران اور دہشت گردی کاخاتمہ فوری کرنے کی ضرورت ہے۔جب تک توانائی بحران اور دہشتگردی ملک میں موجود ہے ملک سرمایہ کاری لانا ناممکن ہے ۔ لہٰذا ہم سب کو مل کر پاکستان کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے صدر چودھری شہزاد انور ،چیف آرگنائزر رائو ناصر علی خاں میئو، میڈیا امتیاز علی شاکر اور نیامت علی نمبردار آف مہدی پور نے گزشتہ روز چودھری شہزادانور کی رہائش گاہ پر ایک ٹی پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم صحت و تعلیم سے دور رہ کر ترقی نہیں کرسکتی اسی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو باشعور اور صحت مندبنانے کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان صرف حکمرانوں کا نہیں ہے بلکہ ہم سب کا اس لئے ہمیںاپنے وطن کی خودمختاری، سلامتی ،آزادی اور ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔