عوام چاہتے ہیں نواز شریف دوبارہ ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر ملک کو درست ٹریک پر ڈالیں

Nawaz Sharif - Maryam Nawaz

Nawaz Sharif – Maryam Nawaz

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف دوبارہ سے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر ملک کو درست ٹریک پر ڈالیں۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کی نواز شریف سے محبت پہلے سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر مزید لکھا کہ لوگ نہ صرف نواز شریف کو واپس وطن میں دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ وہ (عوام) چاہتے ہیں کہ نواز شریف ملک کو درست سمت پر لانے کے لیے دوبارہ ڈرائیونگ سیٹ سنبھالیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بھیرہ پر جب دوپہر کے کھانے کے لیے رکی تو وہاں موجود ہر شخص نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پوچھا اور ان سے اپنی قربت اور حمایت کا یقین دلایا۔